English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ریلویز کو 6 ماہ میں کتنے ارب روپے کی آمدن ہوئی؟

القمر



لاہور:

پاکستان ریلویز کو 6 ماہ کے دوران کتنے ارب روپے کی آمدن ہوئی، حکام نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کے مطابق پاکستان ریلویز نے 6 ماہ کے دوران 46 ارب روپے کما لیے۔ یہ آمدن پچھلے سال کے اسی دورانیے کی آمدن سے 5 ارب روپے زیادہ ہے۔

مجموعی آمدن میں شامل 24 ارب روپے پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں سے کمائے جب کہ مال گاڑیوں سے 16 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔ اسی طرح لینڈ، کوچنگ و دیگر ذرائع سے 6 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔

سی ای او ریلوے کے مطابق ریکارڈ آمدن ریلوے کی درست سمت کو ظاہر کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2025 ریلوے کے لیے تبدیلی کا سال ثابت ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مارچ تک کراچی کے لیے نئی ٹرین چلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے