ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

پاک فوج کے کورٹس آف اپیل نے سانحہ 9 مئی 2023 کے سلسلے میں 19 مجرمان کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران 67 مجرمان نے قانونی طور پر رحم اور معافی کی درخواستیں دائر کیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان درخواستوں میں سے 48 پٹیشنز کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کورٹس آف اپیل میں ارسال کیا گیا تھا، جن میں سے 19 مجرمان کی درخواستیں انسانی بنیادوں پر اور قانون کے مطابق منظور کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان میں محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان، سمیع اللہ ولد میر داد خان، لئیق احمد ولد منظور احمد، امجد علی ولد منظور احمد، یاسر نواز ولد امیر نواز خان، سعید عالم ولد معاذ اللہ خان، اور حمزہ شریف ولد محمد اعظم جیسے افراد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت، کورٹ آف اپیل نے محمد سلمان ولد زاہد نثار، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ، محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل، سفیان ادریس ولد ادریس احمد، منیب احمد ولد نوید احمد بٹ، اور دیگر مجرمان کی سزاؤں میں بھی تخفیف کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس فیصلے کے تحت باقی مجرمان کے لیے بھی اپیل کا حق اور دیگر قانونی تحفظات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، اپریل 2024 میں قانون کے مطابق 20 دیگر مجرمان کی رہائی کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا، جن میں سے 19 افراد کو ضابطے کی کارروائی کے بعد رہا کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج نے اس فیصلے کو قانونی عمل کی مضبوطی اور انصاف کی فراہمی کی ایک علامت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا ادارہ انسانیت اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی تکمیل کی کوششوں میں مصروف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں