English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سب میرین کیبل میں خرابی، عارضی بینڈ وڈتھ سسٹم میں شامل کرلی گئی، پی ٹی اے

القمر

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث عارضی بینڈ وڈتھ سسٹم میں شامل کرلی گئی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 2 جنوری کو اے اے ای 1 سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔ خرابی کے پیش نظر عارضی بینڈ وڈتھ کا بندوبست کرکے سسٹم میں شامل کر لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے ڈی گریڈیشن نہیں ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے اے اے ای 1 سب میرین کیبل کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ اس دوران پی ٹی اے تمام سروسز کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے