English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

RRR اسٹار رام چرن کا سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ کیلئے خاص پیغام 

القمر

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم "سکندر” کی حالیہ جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 

ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈکشن اور اے آر مروگادوس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور ہونے کی توقع ہے۔

بگ باس کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں ساؤتھ سپر اسٹار رام چرن اور کیارا ایڈوانی اپنی فلم "گیم چینجر” کی تشہیر کے لیے موجود تھے جہاں انہوں نے سلمان خان کی نئی فلم کو دیکھنے کیلئے انتہائی جوش و خروش کا اظہار کیا۔ 

 رام چارن نے سلمان خان سے کہا: "بھائی، تھوڑا دیر ہوگیا، آپ کا سکندر بھی دیکھنا ہے ہم کو۔”سلمان خان نے فوراً جواب دیا:”ابھی آئے گا، عید پر آئے گا!”

A post shared by beingsalmankhan (@salmanic_mun)

اس موقع پر کیارا ایڈوانی نے بھی فلم کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ہمیں فلم کا ٹیزر بہت پسند آیا۔”

سلمان خان کی فلم "سکندر” عید 2025 کو ریلیز ہوگی۔ جھلک میں سلمان خان کا دبنگ انداز، شاندار بی جی ایم اور ایکشن نے فلم کو پہلے ہی ایک بلاک بسٹر قرار دے دیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے