ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کا عالمی، قومی سطح پر فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان 



کراچی:

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے بین الاقوامی اور اندرون ملک فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کردیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ائی اے نے کویت، بحرین ، دوحہ ، سمیت دمام اور جدہ کے لیے نئی بین الاقوامی پروازیں آپریشن میں شامل کر لی ہیں۔

بیان کے مطابق اس کے علاوہ اندرون ملک پروازوں میں کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کے ساتھ ملکی نیٹ ورک کو وسعت دی ہے، کراچی سے پشاور کے لئے تیسری ہفتہ وار پرواز 25 جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے لاہور سے کویت کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 25 جنوری سے بحال کر دی ہے، لاہور سے دمام کے لئے نئی ھفتہ وار دو پروازیں 22 جنوری سے اڑان بھریں گی، قومی ائیرلائن کی سیالکوٹ سے بحرین کے لئے ھفتہ وار پرواز 20 جنوری سے جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے نئی دو طرفہ ھفتہ وار پرواز کا21 جنوری سے آغاز ہو گا۔

بیان میں کہا گیاکہ فضائی آپریشن میں اضافی پروازیں سیالکوٹ سے جدہ کے لیے 20 جنوری سے چلائی جایئں گی، یہ پروازیں دوبارہ سے بحال کردہ اور ملک کے نئے شہروں سے بین الاقوامی پروازوں پر مشتمل ہیں، پی آئی اے اپنے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر بیرون ملک اور ملک کے اندر آسان رسائی سمیت روابط کو جوڑنے لئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں