ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر خان کے بیٹے جنید خان کونسی بیماری میں مبتلا تھے؟ اداکار کا انکشاف

بالی ووڈ کی فلم مہاراج کے ذریعے انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے عامر خان کے بیٹے جنید خان نے بچپن میں ڈسلیکسیا کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ چھ سال کی عمر میں ان میں ڈسلیکسیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے صحافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین کو ان کی اس حالت کا اندازہ فلم تارے زمین پر‘ کی اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’کیونکہ اس فلم میں میرے والد نے ایک ایسے استاد کا کردار نبھایا تھا، جو ڈسلیکسیا کے شکار طالب علم کی مدد کرتا ہے۔ تب انہیں اندازہ ہوا کہ ان کا اپنا بیٹا بھی اس ہی بیماری میں مبتلا ہے‘۔

A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)

جنید خان نے کہا ’جب میرے والدین نے تارے زمین پر کی کہانی سنی، تو انہوں نے کہا، ’ایک سیکنڈ، یہ تو ہم اپنی زندگی میں دیکھ چکے ہیں۔ اسی وقت انہوں نے مجھے ایک ماہر کے پاس لے جا کر میری تشخیص کروائی‘۔

 جنید خان نے والدین کی حمایت کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا اور بتایا کہ انہیں والدین کی جانب سے کبھی تعلیمی کارکردگی پر زور نہیں دیا گیا بلکہ مجموعی نشوونما پر توجہ دی گئی۔

A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)

یاد رہے کہ جنید خان جلد اپنی دوسری فلم ’لوویاپا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جو7  فروری 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں