ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف



پشاور:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے تمام جعلی مقدمات اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربہ عمران خان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے، تاخیری حربوں کا واحد مقصد عمران خان کو جیل میں رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے اوروفاقی وزراء کے بیانات سے بھی واضح ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جعلی حکومت کے تمام مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں