English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ کی جنسی ہراسانی کی شکایت پر بھارتی بزنس مین گرفتار

القمر

بھارتی ریاست کیرالہ کے مشہور تاجر بوبی چمنور کو جنسی ہراسانی کے الزامات کے تحت اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ملیالم اداکارہ ہنی روز کی شکایت پر پولیس نے تاجر بوبی چمنور کو گرفتار کیا۔ کیس غیر ضمانتی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ 

ہنی روزن نے بھارتی بزنس مین پر پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ چمنور نے بار بار نامناسب اور جنسی نوعیت کے تبصرے کیے، جس سے ان کے خاندان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ چار ماہ قبل پیش آیا تھا۔ 

اداکارہ ہنی روز نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کے لیے سکون کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے انہیں یقین دلایا تھا کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اداکارہ نے رواں ہفتے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے ساتھ ہونے والی جنسی  ہراسانی کا ذکر کیا تھا، تاہم کسی کا نام نہیں لیا۔ اس کے بعد، انہیں سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ تاجر بوبی چمنور، چمنور گروپ کے چیئرمین ہیں جو زیورات کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور 2012 میں معروف فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو کیرالہ لانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے