English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر تمام پاکستانی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

القمر

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ کی مشہور اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئی ہیں۔

ہانیہ نے 14 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا۔ ہانیہ کی توانائی، دلکش انداز اور متاثر کن مواد انہیں نوجوان نسل میں خاص طور پر مقبول بناتے ہیں۔

ہانیہ اپنی روایتی اور جدید فیشن کے امتزاج کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ چاہے وہ اپنی شاندار لباس کی تصاویر شیئر کریں یا اسکن کیئر کے ٹپس، ان کا ہر پوسٹ فالوورز کو متوجہ رکھتا ہے۔

ڈرامہ ‘میرے ہمسفر’ اور ‘کبھی میں کبھی تم’ میں شاندار اداکاری کے ذریعے ہانیہ نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے ہر پروجیکٹ کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اور وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ مضبوط کر چکی ہیں۔

ہانیہ عامر کو سی این این نے "پاکستان میں جنریشن زی کی پہچان” قرار دیا ہے، اور وہ "دنیا کے ٹاپ 50 ایشیائی سیلبریٹیز” میں نویں نمبر پر ہیں۔

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

بھارتی شائقین بھی انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور ان کی بادشاہ کے ساتھ دوستی اکثر سرخیوں میں رہتی ہے۔ لندن میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اسٹیج پر ان کا یادگار لمحہ دونوں ممالک کے مداحوں کو حیرت میں ڈال گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے