ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ نور بخاری کا حجاب پر تنقید کے جواب میں مؤقف، میری قبر کا حساب آپ نے نہیں دینا

معروف اداکارہ نور نے سوشل میڈیا پر اپنے انتخاب پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں ایک اسٹوری شیئر کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ حجاب پہننا یا سر کو ڈھانپنا ان کا ذاتی انتخاب ہے، جو کسی اور کی خاطر نہیں بلکہ اپنے لیے کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں انہوں نے کہا کہ یہ میرا فیصلہ ہے، اس پر تبصرے کرنا بند کریں۔ میں حجاب پہنوں، کلہ پہنوں یا دوپٹہ، یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے۔ اگر آپ میری قبر کا حساب دینے کے ذمہ دار ہیں تو بات کریں، ورنہ خاموش رہیں۔

نور نے اپنے الفاظ کے ذریعے صاف پیغام دیا کہ دوسروں کو ان کی زندگی کے ذاتی فیصلوں پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نور بخاری نے انسٹاگرام پر شوہر عون چوہدری اور بچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں نور کو اسکارف ماڈرن اسٹائل میں باندھے دیکھا گیا تھا جس پر مداحوں نے تنقید شروع کر دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں