English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سجل علی کے متعلق احمد رضا میر کے بیان نے مداحوں کو حیران کردیا

القمر

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے لیے تعریفی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے خاص طور پر سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک بہترین تجربہ رہا۔”

احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے، جن میں "یقین کا سفر” اور "آنگن” جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں۔ 

اگرچہ دونوں کی شادی کچھ عرصے بعد ختم ہوگئی، لیکن ان کے مداح اب بھی ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔

A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

احد رضا میر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان کی سچائی اور شائستگی کی تعریف کی، تو کچھ نے ان کی اور سجل کی دوبارہ ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے