English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوناکشی سنہا نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

القمر

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا  نے اپنے حمل کی افواہوں پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا۔ 

سوناکشی نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی نئی کاروباری کوشش ‘ایزی موم’ کا اعلان کیا، جو نئی ماؤں کے لیے پوسٹ میٹرنٹی کیئر میں معاون ہوگا۔

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "یہ کسی بچے کی بات نہیں ہے، بلکہ میرے نئے بچے یعنی برانڈ ‘ایزی موم’ کی بات ہے۔” 

انہوں نے اپنی نئی برانڈ لانچ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ برانڈ نئی ماؤں کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے، جو ماں بننے کے بعد کی مشکلات کو آسان کرے گا۔

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

سوناکشی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ایزی موم ان کے پچھلے برانڈ ‘سو ایزی نیلز’ کے بعد ان کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے۔ یہ برانڈ خاص طور پر پوسٹ میٹرنٹی کیئر کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں نئی ماؤں کو ان کی صحت یابی اور روزمرہ کی زندگی میں آسانی فراہم کی جائے گی۔

سوناکشی کی پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا اور ان کی چست و مزاحیہ انداز نے سب کو خوب محظوظ کیا۔ مداحوں نے ان کی بزنس اسپرٹ اور خود اعتمادی کو خوب سراہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے