English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، حافظ نعیم الرحمن

IMF's slavery document is named Budget

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں موجود امریکی ڈکٹیٹر اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے مستقبل کی سودے بازی کرتے ہیں،  اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   آئی پی پیز کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو لوٹ لیا ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی(پی پی پی) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئی پی پیز پر دست شفقت رکھا ہے، ہم ملک بھر میں مہنگی بجلی کے خلاف 17جنوری کو مختلف مقامات پر مظاہرے کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے