English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں متنازعہ فوٹو سیشن سے شہرت پانیوالی وینا ملک کی نئی تصاویر وائرل

القمر

پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کے نئے اور منفرد فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

وینا ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلیمرس فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں انہیں سنہری رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو شوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وینا نے اپنے چہرے، گردن، اور بازوؤں پر بھی سنہری رنگ استعمال کیا ہے، جو انہیں ایک دلکش اور منفرد انداز دے رہا ہے۔

وینا ملک کے اس دلکش فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں اور ان کے حسن کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ کسی نے انہیں "مصری خوبصورتی” کہا، تو کسی نے انہیں "شوبز انڈسٹری کی رونق” قرار دیا۔

A post shared by Veena Malik (@theveenamalik)

وینا کے فالوورز نے ان کی اداکاری اور مزاح کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک مکمل پیکج قرار دیا ہے۔

وینا ملک نے ہمیشہ اپنی منفرد اسٹائلنگ اور گلیمر سے شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ان کا یہ فوٹو شوٹ ایک بار پھر ان کے تخلیقی انداز کا ثبوت ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے