English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ واپس لے لیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

بانئ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کر دیا۔

پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

بانئ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں، علی امین گنڈاپور خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے