English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شے گل اور علی سیٹھی کے مشہور ٹریک ’پسوڑی‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

القمر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کے مشہور زمانہ گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مشہور گانا ’پسوڑی‘  یوٹیوب میوزک پر 1 کروڑ مرتبہ سنا جانے والا کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا بن گیا ہے، جو اس کی بے مثال مقبولیت کا ثبوت ہے۔

اس گانے کو عالمی سطح پر بےحد پزیرائی ملی تھی اور یہ بھارت سمیت پڑوسی ممالک میں بھی خوب مقبول ہوا تھا، سوشل میڈیا پر اس گانے نے دھوم مچا دی تھی اور اب بھی اسے اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے۔

A post shared by Xulfi (@zulfiqarjkhan)

 یہ گانا 2022 میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 14ویں سیزن میں ریلیز کیا گیا تھا جس نے اس کی گلوکارہ شے گل کو دنیا بھر میں مشہور کردیا تھا اور آج بھی وہ دنیا کے کئی ممالک میں کنسرٹس کے دوران اس گانے پر پرفارم کرتی نظر آتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے