English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس پر پابندی عائد

القمر

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ کی ریلیز پر مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں پابندی عائد کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈاک فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم بھارت کے پہلے فضائی حملے کی عکاسی کرتی ہے اور بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنی۔ اس فلم پر پابندی کا اطلاق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، اور عمان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں کیا گیا ہے۔

اس پابندی کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی تاہم انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا موضوع، جو بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے گرد گھومتا ہے، اس کی پابندی کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ بالی ووڈ کی کسی فلم کو مواد کی حساسیت کے سبب مشرق وسطیٰ میں نمائش سے روکا گیا ہو۔

’اسکائی فورس‘ میں اکشے کمار کے ساتھ سارہ علی خان، نمرت کور، شرد کیلکر، اور ویر پہاڑیہ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم کو بھارتی سینسر بورڈ نے بغیر کسی کٹ کے یو/اے 13+ سرٹیفکیٹ کے ساتھ پاس کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے