English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

20 کروڑ معاوضہ پر بھی پاکستانی گلوکار کا چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے سے انکار

القمر

معروف گلوکار اور موسیقار علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی شو میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا، چاہے معاوضے کے طور پر 20 کروڑ روپے ہی کیوں نہ پیش کیے جائیں۔

شو کے میزبان نے علی حیدر سے سوال کیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر رضامند ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے جواب دیا، "میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔”

انہوں نے مزید کہا، "چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دیں۔ یہ ان کا وقت ہے اور آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے ان کی کون سی دعا قبول کی ہے۔” 

علی حیدر نے عوام کو نصیحت کی کہ چاہت کو ان کے انداز میں زندگی گزارنے دیں اور ان پر طنز نہ کریں۔

علی حیدر نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کو لوگ مزاحیہ یا تفریحی شخصیت کہہ سکتے ہیں، لیکن ان کی جدوجہد اور کامیابیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ 

انہوں نے چاہت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے