ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری دیوی کی بیٹی اپنی پلاسٹک سرجری کے بارے میں کھل کر بول پڑیں

مشہور آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی، خوشی کپور کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور پلاسٹک پلاسٹک کہنا کسی کی بےعزتی کرنے کے مترادف ہے۔

حال ہی میں خوشی کپور نے ایک انٹرویو کے دوران کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوشی نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی لوگ ان کے بارے میں منفی خیالات رکھتے تھے، اداکارہ کے مطابق ’لوگوں نے میرے بارے میں پہلے سے ہی رائے قائم کر رکھی تھی، زیادہ تر منفی۔‘ 

A post shared by Curly Tales | A Fork Media Group Co. (@curly.tales)

خوشی کپور جنہوں نے 2024 میں انسٹاگرام پر اپنی ناک کی سرجری اور لپ فلرز کروانے کا اعتراف کیا تھا، نے کہا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کاسمیٹک سرجری کروانا  کوئی بڑی بات نہیں، لوگ ’پلاسٹک‘ کو سب سے بڑا طعنہ سمجھ کر پلاسٹک پلاسٹک کہتے ہیں‘۔

انٹرویو میں انہوں نے اپنی شخصیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ بچپن میں بےحد توجہ کی خواہش رکھتی تھیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی تھی کہ سب مجھ پر توجہ دیں‘۔

A post shared by Curly Tales | A Fork Media Group Co. (@curly.tales)

یاد رہے کہ خوشی کپور کی بڑی بہن جھانوی کپور کو بھی پلاسٹک سرجری کروانے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ فلم ’آرچیز‘ کی ریلیز کے بعد سے خوشی بھی اسی وجہ سے خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔

خوشی کپور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لو یاپا‘ میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔  

A post shared by Zee Music Company (@zeemusiccompany)

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں