ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعدیہ امام کو ’اے عشق جنون‘ میں اشنا شاہ کی اداکاری کیوں پسند نہیں آئی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں اُشنا شاہ کی اداکاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ 

مشہور ڈرامہ "اے عشقِ جنون” میں اُشنا شاہ کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا کہ "یہ سین زیادہ بہتر طریقے سے کیا جا سکتا تھا۔”

ٹاک شو "کیا ڈرامہ ہے” میں میزبان مکرم کلیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا: "مجھے اُشنا شاہ کا یہ سین پسند نہیں آیا، اسے زیادہ بہتر اور نرمی سے کیا جا سکتا تھا۔ اور ہاں، وہ اتنے سارے کپڑے کہاں سے لے کر آ رہی ہیں؟ کچھ چیزیں سمجھ نہیں آ رہیں! میں نے انہیں ایک ڈرامے میں شاندار اداکاری کرتے دیکھا تھا، لیکن اب سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا ہو رہا ہے۔”

 

اداکارہ کے ان خیالات پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ ناظرین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اُشنا شاہ کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس تنقید کو غیر ضروری کہا۔

سعدیہ امام نے مزید کہا کہ "میں اُشنا کی ماضی کی اداکاری کی معترف رہی ہوں، وہ اچھی اداکارہ ہیں، بس شاید اب کچھ بہتر کرنے کی ضرورت ہے!”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں