English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹک ٹاک بنانے کا شوق 17 سالہ نوجوان کی زندگی نگل گیا

القمر



لاہور:

ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی زندگی نگل لی۔

شاد باغ کے علاقے میں عبدالرحمٰن نامی نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے  پستول سے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عبدالرحمٰن نامی  نوجوان ماموں کے گھر آیا تھا، جہاں اچانک گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا، لڑکے کی عمر 17 سال ہے، جس کو سینے پر ایک گولی لگی  جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ نوجوان اپنی والدہ کے ساتھ ایک رشتے دار کی رسم چہلم میں شرکت کے لیے آیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے موقع پر موجود افراد کے بیانات ریکارڈ کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے