ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

prices of petroleum

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیاہے جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیاہے اور نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے ۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعدوفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

خیا رہے کہ  حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں