English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں سردی سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

القمر



کراچی:

شہر قائد میں پھر سے سرد ہوائیں چلنے کے بعد محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مغرب سمت سے ہواٸیں چل سکتی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سرد ہوائیں تھمنے سے دن اور رات کا درجہ حرارت بڑھنے لگا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے