English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرب علی سے شادی کی خبریں، عاصم اظہر کا نیا بیان سامنے آگیا

القمر

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان سے 2025 میں شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے نہ انکار کیا اور نہ ہی تصدیق۔

ویڈیو میں عاصم نے کہا، "میں 2025 کی شادی کی افواہوں کو نہ رد کروں گا اور نہ ہی تسلیم کروں گا، کیونکہ شادی اللہ اور دیسی گھروں میں گھر والوں نے کرنی ہوتی ہے۔”

عاصم اظہر نے مزید کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنی منگیتر میرب علی کی سالگرہ منائی، کیونکہ وہ اپنے کانسرٹ کی وجہ سے سالگرہ کے دن موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا، "میرب مجھے بہت سپورٹ کرتی ہیں۔”

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

عاصم کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا 2025 میں ان کی شادی ہوگی یا نہیں۔ اب سب کی نظریں اس جوڑی پر جمی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے