ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گووندا کی اہلیہ سنیتا نے شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر وضاحت دے دی

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن قبل گووندا کی بیوی سنیتا کا یہ بیان وائرل ہوا تھا کہ وہ اپنے بچوں، ٹینا اور یشوردھن کے ساتھ علیحدہ گھر میں رہتی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور گووندا کے درمیان کوئی دوری نہیں اور کوئی بھی انہیں جدا نہیں کر سکتا۔

A post shared by Ssunita Ahuja (@sunita.ahuja.7583)

سنیتا نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی اور گووندا کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں پر تنقید کی جو ان کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ وہ کبھی اپنے گھر کو بکھرنے نہیں دیں گی۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر وہ اپنے شوہروں کو قابو میں نہیں رکھ سکتیں تو انہیں ’مارنا‘ چاہیے۔ مگر خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کا خیال رکھیں۔

A post shared by Ssunita Ahuja (@sunita.ahuja.7583)

سنیتا نے مزید وضاحت کی کہ وہ اور گووندا دو الگ گھروں میں اس لئے رہتے ہیں کیونکہ ان کی مصروفیات اور میٹنگز رات دیر تک چلتی ہیں۔ بعض اوقات وہ دفتر میں ہی سو جاتے ہیں تاکہ ان کی صبح کی روٹین متاثر نہ ہو سکے۔

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا 1987 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اور ان کی شادی کو 37 سال گزر چکے ہیں۔ آج بھی وہ اپنے رشتے کو مضبوطی اور خوشی کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں