ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد

بھارتی اداکارہ نے اپنے سابق دوست اداکار راج ترن کے خلاف چیٹنگ اور دیگر مقدمات درج کرائے تھے، جس کے سلسلے میں پولیس نے اس کیس کی تفتیش شروع کی تھی۔ 

اب کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متاثرہ اداکارہ کے ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر "مستان سائی” کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، مستان سائی نے لڑکیوں کی نجی اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ 

اس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔ یوٹیوبر نہ صرف لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتا تھا بلکہ سابقاً منشیات کے کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔بھارتی پولیس نے متاثرہ خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تجربات سامنے لائیں اور مقدمہ درج کرائیں تاکہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں