ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا ہنی سنگھ اور عاطف اسلم کا گانا آ رہا ہے؟ دبئی کی ملاقات نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا!

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں دبئی میں ایک شاندار کنسرٹ میں پرفارم کرکے مداحوں کو محظوظ کیا اور ان کے گانوں نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

کنسرٹ کے بعد، عاطف اسلم نے بھارتی ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ اور عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار جیسن درولو کے ساتھ ایک شاندار عشائیے میں شرکت کی۔

یہ تینوں سپر اسٹارز دبئی میں ایک ساتھ وقت گزارتے نظر آئے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ 

ان پوسٹس نے مداحوں میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کہیں یہ ملاقات کسی بڑے میوزک پروجیکٹ کا پیش خیمہ تو نہیں؟

ہنی سنگھ نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم کو اپنا "سرحدوں سے بالاتر بھائی” قرار دیا، جبکہ عاطف اسلم نے بھی اپنے فالوورز کے ساتھ اپنے کنسرٹ کے جھلکیاں شیئر کیں، جن میں ان کا "دل سے رے” (شاہ رخ خان کی فلم دل سے کا مشہور گانا) گانے کا کلپ بھی شامل تھا۔

A post common by Jason Derulo (@jasonderulo)

مداحوں کو اب بے صبری سے انتظار ہے کہ آیا یہ تینوں میوزک انڈسٹری میں کوئی بڑا دھماکہ کرنے جا رہے ہیں یا یہ ملاقات محض ایک دوستانہ ڈنر تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں