ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماورا حسین نے امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کر کے تصاویر شیئر کردیں



کراچی:

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں گزشتہ روز سے چل رہی تھیں تاہم اب اداکارہ نے ان پر خاموشی توڑتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی۔

ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے۔

Preview

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالاخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمھیں حاصل کرلیا‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا۔

انہوں نے اس پوسٹ میں پانچ فروری کی تاریخ درج کرتے ہوئے بسم اللہ بھی لکھا۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اُن کے ازدواجی سفر کا آغاز پانچ فروری سے ہی شروع ہوا ہے۔

Preview

اس سے قبل بدھ کے روز سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ شوبز اداکارہ ماورا حسین اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔

Preview

ماورا کی جانب سے نکاح کا باضابطہ اعلان ہونے پر مداح سرپرائز ہوئے اور انہوں نے دونوں کی نئی زندگی کی شروعات کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں