ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماورہ حسین اور امیر گیلانی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے؟ افواہیں سرگرم

سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر یہ خبر شیئر کی جارہی ہیں کہ ماورا رواں ماہ امیر گیلانی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔

A post shared by Irfanistan 🧿 (@irfanistan)

تاہم ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں۔

البتہ دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال شادی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔

A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)

دوسری جانب ماورا اور امیر گیلانی کے مداح اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی خبر پر بےحد خوش ہیں اور ان سے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں