ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان جلسہ؛ ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم



لاہور:

ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آج ہی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینارِ پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت  کے معاملے پر درخواست کی سماعت  لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی، جس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور آج شام 5 بجے تک جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کریں۔ قبل ازیں عدالتی حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں