English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنید خان کی فلم اسکریننگ پر بالی ووڈ کے تینوں خان ایک ساتھ جلوہ گر

القمر

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جُنید خان کی فلم ’لوویاپا‘ کی خصوصی اسکریننگ کے ایونٹ میں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نے جُنید خان کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی ہے۔

 تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں شاہ رخ خان نیلی شرٹ اور ڈینم میں نظر آئے اور عامر خان سے ملاقات پر گرمجوشی سے گلے ملے، جبکہ عامر نے اس موقع پر کُرتا اور دھوتی پینٹ پہن رکھی تھی۔

 سلمان خان بھی جنید خان کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا حصہ بنے وہ گرین ٹی شرٹ اور رِپڈ ڈینم میں ملبوس تھے۔ بھائی کی دوسری فلم کی اسکریننگ پر عامر کی بیٹی ایرا خان اور ان کے شوہر نوپور شکھارے بھی شریک ہوئے۔ 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور جنید خان کی فلم ’لوویاپا‘ کی خصوصی اسکریننگز جاری ہیں، جن میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرن جوہر، دھرمیندر اور ریکھا جیسے ستارے پہلے ہی شرکت کر چکے ہیں۔ 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

فلم ’لوویاپا‘ ایک جنریشن زی رومانوی کہانی ہے، جس میں شادی سے پہلے جوڑے کو فونز تبدیل کرنے کے بعد مختلف راز افشا ہونے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری ادویت چندن نے کی ہے اور 7 فروری کو بھارت کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے