ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر سونو سود کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی اداکار سونو سود نے مبینہ فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور شخصیات آسان ہدف بن جاتی ہیں اور وہ اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی کریں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود نے زیر گردش خبروں کو سنسنی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ حقیقت میں انہیں صرف گواہ کے طور پر طلب کیا گیا ہے، اور ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

اداکار نے مزید کہا کہ ان کے وکلاء 10 فروری کوعدالت میں باضابطہ جواب جمع کرائیں گے، جبکہ یہ معاملہ بے وجہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اچھالا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: https://www.express.pk/story/2746617/

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ پنجاب کے شہر لدھیانہ کی مقامی عدالت نے سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، کیونکہ وہ ایک کیس میں طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں