English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اداکارہ کو جم میں وزن اٹھانا مہنگا پڑ گیا، دو ماہ بستر سے ہل بھی نہ سکیں

القمر

مشہور اداکارہ راکول پریت سنگھ نے اپنی ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ کے بارے میں انکشاف کیا ہے، جو 80 کلو ڈیڈ لفٹ کے دوران پیش آیا۔ 

یہ چوٹ اتنی شدید تھی کہ وہ دو ماہ تک بستر پر رہیں اور مشکل سے ایک منٹ کھڑی ہو پاتی تھیں۔

ایک انٹرویو میں راکول نے بتایا کہ چوٹ نے نہ صرف ان کے جسم پر بلکہ ذہنی طور پر بھی بڑا اثر ڈالا۔ 

انہوں نے کہا، "یہ میرے لیے ایک سبق تھا، اور اب میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کو اسٹیل جیسا مضبوط بناؤں گی۔”

راکول نے فٹنس میں واپس آنے کے لیے سخت ریہیبیلیٹیشن (بحالی) کی، جس میں آبی تھراپی (Aqua Therapy) شامل تھی۔ 

انہوں نے بتایا کہ "میں نے پانی میں تمام ڈانس سٹیپس کو پریکٹس کیا تاکہ چوٹ دوبارہ نہ ہو۔”

راکول نے انکشاف کیا کہ وہ ابھی بھی 100 فیصد فٹ نہیں ہوئیں اور تقریباً 10 فیصد ریکوری باقی ہے، لیکن وہ پرامید ہیں کہ جلد مکمل فٹنس حاصل کر لیں گی۔

راکول پریت سنگھ کے مداح ان کی مضبوطی اور حوصلے سے متاثر ہو رہے ہیں، اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں!

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے