English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صنم تیری قسم 2 کا اعلان، ماورا فلم کا حصہ ہوں گی؟

القمر

2016 کی مشہور بالی ووڈ کی رومانوی ڈرامہ فلم ’صنم تیری قسم‘کی دوبارہ ریلیز کے بعد ایک بار پھر مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کے بعد میکرز نے اس فلم کے سیکوئل کا اعلان کردیا ہے۔

سفلم کے مرکزی اداکار ہارش وردھن رانے اور ماورا حسین کی جوڑی نے شائقین کو دوبارہ متوجہ کر لیا ہے، اور اب مداح بے صبری سے ’صنم تیری قسم 2‘ کے حوالے سے کسی بھی خبر کا انتظار کر رہے ہیں۔

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

حالیہ انٹرویو میں فلم کے ہدایتکاروں رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے انکشاف کیا کہ سیکوئل کی کہانی پہلے حصے کی تحریر کے دوران ہی دو حصوں میں تقسیم کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے حصے کی کہانی پہلے سے مکمل ہے اور فلم کی ریلیز کے لیے ویلنٹائن ڈے 2026 کو ہدف بنایا گیا ہے۔

A post shared by Soham Rockstar Entertainment (@sohamrockstrent)

فلم کے پہلے حصے کے آخری منظر، جہاں اندر درخت کے قریب پہنچتا ہے اور سارو (ماورا حسین) کی آواز گونجتی ہے، کے بارے میں ہدایتکاروں نے وضاحت کی کہ یہ منظر خاص طور پر سیکوئل کے لیے پس منظر تیار کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔

ہدایتکاروں نے مزید بتایا کہ فلم کے زیادہ تر گانے تیار ہو چکے ہیں اور مداحوں کے شاندار ردعمل کے پیش نظر، وہ ’صنم تیری قسم 2‘ کو جلد ہی باضابطہ طور پر لانچ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے