English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونیا حسین اور شان شاہد نے شوٹنگ کا آغاز کردیا، فلم کب ریلیز ہوگی؟

القمر

پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد اور اداکارہ سونیا حسین جلد ایک نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

سونیا حسین نے اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اس فیچر فلم کی ہدایت کاری خود شان شاہد کر رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں جاوید شیخ، میرا اور نیئر اعجاز جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ اس وقت پاکستان کے چند خوبصورت شہروں میں جاری ہے۔ کاسٹ پہلے ہی مری اور اسلام آباد میں فلم کی شوٹنگ مکمل کر چکی ہے۔

A post shared by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn)

سونیا حسین نے اپنی فلم کے بارے میں ایک پیغام بھی لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ ’لائٹس، کیمرہ، ایکشن! اپنی اگلی فیچر فلم کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں! سنیما کے تجربے کے لیے تیار ہو جائیں جیسا کہ کوئی اور نہیں، محبت، ایکشن اور سنسنی سے بھری فلم، جو آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا اس کے برعکس ایک دلچسپ منصوبہ۔ آپ سب کے ساتھ اس سفر کا انتظار نہیں کر سکتی۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے جُڑے رہیں!‘۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے رہے کہ سونیا حسین، شان شاہد اور میرا کے مداح آنے والی فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں تاہم اس فلم کے حوالے سے مزید معلومات ابھی فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے