ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامیڈی بلاک بسٹر فلم ’ہاؤس فل5‘ کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے مداحوں کے لیے ڈبل سرپرائز کا اعلان کیا ہے۔ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم "سکندر” کے ساتھ "ہاؤس فل 5” کا پہلا آفیشل ٹریلر سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔ 

یہ خبر مداحوں کے لیے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں، کیونکہ دونوں فلمیں 2025 کی سب سے بڑی ریلیزز میں شامل ہیں۔

ہدایتکار ترون منسوکھانی کی "ہاؤس فل 5” اس سال 6 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم بھارت کے سب سے مشہور کامیڈی فرنچائز کا پانچواں حصہ ہے، جس میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارز شامل ہیں۔ 

فلم میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، فردین خان، جیکولین فرنانڈیز، سونم باجوا، نرگس فخری، سنجے دت، جیکی شروف، نانا پاٹیکر، چنکی پانڈے، جونی لیور، شریاس تلپڑے، دینو موریا، چترانگدا سنگھ، رنجیت، سوندرہ شرما اور نکیتن دھیر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس سال ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کئی بلاک بسٹر فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، جن میں سب سے پہلے سلمان خان کی "سکندر” شامل ہے۔ اس کے بعد ٹائیگر شروف کی "باغی 4″، پھر شاہد کپور اور وشال بھاردواج کی انٹائٹلڈ فلم بھی ریلیز کی جائے گی۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں