English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اداکارہ نیا شرما پاکستانی اداکاروں کی مداح نکلیں، محبت بھرا ویڈیو پیغام وائرل

القمر

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نیا شرما نے پاکستانی اداکاروں کو خوبصورت اور ڈراموں کو بہترین قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں نیا شرما کو پاکستانی شوبز اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ پاکستانی اداکار بےحد خوبصورت ہیں مگر افسوس کہ وہ کبھی ان کے ڈرامے نہیں دیکھ سکیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی پاکستانی اداکاروں کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ کون سے ٹی وی چینلز انہیں نشر کرتے ہیں۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

نیا شرما نے پاکستانی ڈراموں سے محبت کا اظہار بھی کیا اور جذبات گہرائی تک پہنچانے میں ان کی مہارت کی تعریف کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے بےحد رومانوی اور بہترین ہوتے ہیں جس میں محبت کی کہانیاں دکھائی جاتی ہیں جو دل کو چھوتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی ڈرامہ سیریل جذبات کوناظرین تک پہنچانے میں کسی حد تک جدوجہد کر رہے ہیں لیکن وہ ڈیلیور نہیں کر پاتے‘۔

یاد رہے کہ نیا شرما کئی بھارتی ڈرامہ سیریلیز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ حال ہی میں ڈرامہ ناگن سے انہیں بےحد شہرت حاصل ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے