English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی سنگھ یوٹیوبر سمے رائنا کی حمایت میں سامنے آگئیں

القمر

یوٹیوب پروگرام ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں متنازع مذاق کے تنازعے کے درمیان مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ پروگرام کے میزبان سمے رائنا کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی سنگھ اپنے شوہر ہرش کے ساتھ ’’لائفٹر شیفش‘‘ پروگرام میں شرکت کےلیے آئی تھیں جہاں ایک صحافی نے ان سے ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ کے جاری تنازعے کے بارے میں سوال کیا۔

A post shared by Manas Bollywood (@manasbollywood)

بھارتی سنگھ نے سمے رائنا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سمے وہ نہیں ہیں جیسا انھیں دکھایا جارہا ہے۔ سمے رائنا بہت اچھا لڑکا ہے۔

بھارتی سنگھ نے مزید کہا کہ ’’وہ شو ایسا ہی ہے، لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ شو میں جاکر وہی کہیں جو شو کی ضرورت ہے۔ آپ کی مرضی، بولیں یا نہ بولیں۔ سمے تھوڑی کہتا ہے، ’’ارے، منہ کھولو، بولو!‘‘

بھارتی نے سمے رائنا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سمے بہت اچھا لڑکا ہے اور بہت باصلاحیت بھی ہے۔ آپ خود ملیں گے تو اس کے فین ہوجائیں گے، وہ اتنا اچھا ہے۔

انہوں نے شو میں استعمال کی جانے والی نازیبا زبان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’اگر اس کی زبان پسند نہیں ہے، تو لاکھوں ہیں اور ہم ہی ہیں، جو سمے رائنا کو لگاتے ہیں اور دیکھتے ہیں۔‘‘
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے