English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شادی کی تیاریاں؟ کیرتی سینن کی بوائے فرینڈ کے والدین سے ملاقات

القمر

معروف بھارتی اداکارہ 34 سالہ کیرتی سینن کی کاروباری خاندان کے چشم و چراغ 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی ایک دوسرے کے ساتھ تفریح مقامات پر سیاحت اور ہوٹلز میں کھانوں کی تصاویر اور ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

کرسمس کے موقع پر بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ عمر میں واضح فرق کے باوجود ان کی کمیسٹری بہت اچھی ہے۔

جوڑے نے ممبئی میں بھی ایک خفیہ ملاقات کی تھی اور جیسے ہی دونوں ریسٹورینٹ سے باہر نکلے میڈیا کو دیکھ کر الگ الگ ہوگئے۔ 

کیرتی سینن کے مداح بھی جلد دونوں کی شادی کے اعلان کے منتظر رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

اب لگتا ہے کیرتی سینن کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیوں کہ اداکارہ کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کیرتی سینن اپنے ہونے والے سسرالیوں سے ملنے دہلی پہنچی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ شادی کا اعلان بھی جلد ہی ہوجائے۔

کیرتی سینن اور کبیر ہابیا نے تاحال اس ملاقات اور اپنی شادی کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن افواہیں ہیں کہ تھمتی نہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے