English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کی ناکام ترین فلم جس کا صرف ایک ٹکٹ فروخت ہوا اور 11 ڈالر کمائے

القمر

دنیا کی ناکام ترین فلم کا اعزاز 2011 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ‘دی ورسٹ مووی ایور’ کو حاصل ہے، جس کی باکس آفس پر مجموعی کمائی صرف 11 ڈالر تھی۔ یہ رقم صرف ایک ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہوئی۔

اس فلم کے مصنف، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور مرکزی اداکار گلین برگگوٹز تھے۔ ‘دی ورسٹ مووی ایور’ کو ‘اسکیئری مووی’ کی طرز پر بنایا گیا تھا، لیکن یہ باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ ریلیز کے پہلے ہفتے میں صرف ایک ٹکٹ فروخت ہوا، جس کی قیمت 11 ڈالر تھی۔

فلم کی اس قدر کم کمائی پر بعض لوگوں نے اسے تشہیری حربہ قرار دیا، لیکن فلم ساز نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے ناکامی کی وجہ ریلیز کے وقت تشہیر کی کمی کو قرار دیا۔ بعد ازاں، فلم کو دوبارہ ریلیز کیا گیا، جس سے عالمی باکس آفس پر 25 ہزار ڈالر کی کمائی ہوئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے