English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالیہ بھٹ نے منائی اپنی نانی کی 96 ویں سالگرہ؛ تصاویر وائرل

القمر

بھٹ سسٹرز یعنی عالیہ اور شاہین بھٹ آج بہت زیادہ خوش ہیں کیوں کہ آج ان کی نانی گرٹرُڈ ہولزر کا 96 واں یومِ پیدائش ہے۔

گو سالگرہ مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان کی والدہ کی تھی لیکن ان سے زیادہ خوش ان کی بیٹیاں عالیہ اور شاہین بھٹ خوش تھیں۔

عالیہ اور شاہین نے نانی کی سالگرہ کا کیک کاٹ اور خوب موج مستی کی۔ دونوں کی والدہ سونی رازدان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ان تین جنریشن نے ایک ساتھ مل کر جشن منایا۔ جس کی تصاویر انسٹاگرام پر سونی رازدان نے شیئر کیں۔ جس میں انھوں نے اپنی والدہ کی جوانی کی تصویر بھی شیئر کی۔

تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ عالیہ بھٹ کی نانی اسپتال میں داخل ہیں اور وہیں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ہے۔

A post shared by Soni Razdan (@sonirazdan)

عالیہ کی نانی نے جب کیک پر 96 ویں سالگرہ مبارک لکھا دیکھا تو برجستہ کہا کہ اوہ، پھر تو ابھی میں زیادہ بوڑھی نہیں ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں نے سونی رازدان کو ان کی والدہ اور عالیہ کو ان کی نانی کی 96 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی 96 سالہ نانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحتیابی کی دعا کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے