English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کریتی سینن کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، دولہا کون ہے؟

القمر

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اداکارہ جَلد اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

یہ قیاس آرائیاں تب شروع ہوئیں جب گزشتہ دنوں کریتی سینن اور کبیر باہیا کو ایک ساتھ دہلی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا۔

A post shared by Kriti Sanon 🦋 (@kritisanon)

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کریتی کبیر باہیا کے والدین سے ملاقات کے لیے دہلی پہنچیں تھیں جبکہ کبیر پہلے ہی کریتی کے والدین سے ملاقات کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ کبیر باہیا 34 سالہ کریتی سے عمر میں 9 سال چھوٹے ہیں جبکہ وہ ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ کریتی سینن اور کبیر باہیا کو کئی مرتبہ ایک ساتھ سیر سپاٹے کرتے اور ڈنر ڈیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے کبیر سے اپنے تعلق کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے