English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چاہت فتح علی خان نے شاہ رُخ خان کے ’چھّیاں چھّیاں‘ کا نیا ورژن جاری کردیا

القمر

بےسُری گائیکی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا۔

اس مرتبہ چاہت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے مشہور گانے چھائیاں چھائیاں کا گنگنا کر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے چاہت فتح علی خان کے اس گانے کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل سامنے آرہا ہے۔

ایک صارف نے دعا کی کہ ’کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہوجائیں‘۔

A post shared by Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh_ali_khan)

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس گانے کے رائٹر کو اپنے گانے کے بول چوری کرنے پر چاہت فتح علی خان پر قانونی مقدمہ کرنا چاہیئے‘۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے چاہت فتح علی خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا ’مجھے افسوس ہے کہ میں سُن سکتی ہوں، کاش میں بہری ہوتی‘۔

 چاہت فتح علی خان اس سے قبل بدو بدی گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے تھے جبکہ انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے