English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی پر بائیوپک کی تیاری، مرکزی کردار کون نبھائے گا؟

القمر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ ان پر بنائی جانے والی بائیوپک فلم میں ان کا کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان نے ایک حالیہ اینٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے سنا ہے کہ راجکمار راؤ ان کی بائیوپک میں ان کا کردار کرنے والے ہیں لیکن فی الحال فلم ریلیز کی تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے اسے اسکرین پر آنے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔‘

سارو گنگولی بھارت کے لیے 113 ٹیسٹ اور 311 ون ڈے کھیل چکے ہیں، بائیں ہاتھ کے اس بیٹر نے بین الاقوامی کیریئر کے تمام فارمیٹس میں 18,575 رنز بنائے اور بھارت کو کئی میچز میں کامیاب کروایا۔

سارو کا تعلق کلکتہ سے ہے جو کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر رہ چکے ہیں بعد میں انہیں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا صدر مقرر کر دیا گیا۔

A post shared by Pretoria Capitals (@pretoriacapitals)

واضح رہے کہ سارو گنگولی نے بھارت کو 21 ٹیسٹ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور 2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک بھی پہنچایا۔

یاد دہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ اسٹار دھونی پر بھی بائیوپک فلمائی جا چکی ہے جو باکس آفس پر کامیاب بھی ہوئی تھی اس میں دھونی کا کردار آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ادا کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے