English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ کی طبعیت بگڑنے پر ہنگامی سرجری، اب حالت کیسی ہے؟

القمر

 بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ کی طبعیت بگڑنے پر انہیں ہنگامی طور پر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ کی ہنگامی طور پر سرجری بھی کی گئی ہے تاہم اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔

سائرہ نے اے آر رحمان کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے اظہار تشکربھی کیا ہے۔ 

سائرہ کی قانونی ٹیم ان کی ہنگامی سرجری اور صحت کے بارے میں میڈیا پر اعلان کیا تھا جبکہ انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے سائرہ اپنی قانونی معاون وندانا شاہ سمیت دیگر دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ سائرہ کے درمیان شادی کے 29 سال گزرنے کے بعد نومبر 2024 میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کا اعلان سائرہ اور اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے