English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسامہ بن لادن میرے مداحوں کی طویل فہرست میں اوّل نمبر پر تھے؛ الکا یاگنک

القمر

بھارت کی معروف پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے کہا کہ ان کے مداحوں کی فہرست طویل ہے جس میں ٹاپ پر اسامہ بن لادن ہیں۔

اس بات کا انکشاف گلوکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا۔ الکا یاگنگ نے کہا کہ اور اس میں میری کوئی غلطی نہیں کہ اسامہ بن لادن میرے مداح تھے۔

خیال رہے کہ 2011 میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی چیزوں میں بھارتی فلموں کے گیت مالا بھی تھے۔

ان میں الکا یاگنگ کے ادت نرائن اور کمار سانو کے ساتھ گائے گئے نغموں کی آڈیو کیسٹس بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر میں بھی نوّے کی دہائی کے کئی مقبول بھارتی نغمے بھی موجود تھے جن میں الکا کے گانوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔

جس کے بعد سے تاحال الکا یاگنک کو مختلف انٹرویوز میں اسامہ بن لادن سے متعلق سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے