ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے لوگ عبادت نہیں کرتے روزہ فاقہ ہوگیا ہے، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز کی وجہ سے لوگ عبادتوں کو بھول گئے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے نئے ڈیلی ویلاگ میں آج کل کے رمضان ٹرانسمیشنز ٹرینڈ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے لوگ روزہ رکھتے تھے اب فاقہ کرتے ہیں۔

اپنے گھر میں افطاری کی تیاری کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی اور کہا پہلے لوگ روزہ رکھ کر عبادت کرتے تھے قرآن پڑھتے تھے مگر اب روزہ رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر گزار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی رمضان ٹرانسمیشن ہوتی تھیں مگر ٹرینڈ نہیں تھا جو اب بن گیا ہے ان کے مطابق پہلے کا دور اچھا تھا، اب وہ خود بھی کسی نہ کسی رمضان ٹرانسمیشن میں جاکر بیٹھ جاتی ہیں کہ لوگوں کا اس سے دل بہلتا ہے انہیں اچھا لگتا ہے۔

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ جب لوگ رمضان ٹرانسمیشن نہیں دیکھتے تھے تو زیادہ عبادت کر کے روزہ گزارتے تھے، تسبیحات پڑھتے تھے اور عبادت میں مشغول رہتے تھے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اب بغیر عبادت کے لوگوں نے روزہ نہیں فاقہ کرنا شروع کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں