ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہندی تھوپنے کے خلاف تامل ناڈو کے وزیرِاعلیٰ مشتعل، جلد اہم اعلان متوقع

واضح مزاحمت کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت جنوبی ہند کی ریاستوں پر ہندی تھوپنے کے لیے بے تاب ہے اور اِس معاملے میں اُسے اِن ریاستوں کے عوام کے جذبات کا بھی احساس نہیں۔

تامل ناڈو کے وزیرِاعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ جنوب کی ریاستوں پر ہندی تھوپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم کھل کر مزاحمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندی تھوپے جانے کے خلاف جلد اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔

ایم کے اسٹالن نے کہا کہ اُن کی حکومت دو زبانوں کی پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت مالیاتی معاملات میں جنوبی ریاستوں سے امتیازی سلوک روا رکھ رہی ہے۔ یہ سب کچھ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ مرکزی حکومت کو اس معاملے میں تمام ریاستوں کے حقوق اور جذبات کا خیال رکھنا ہے۔ مودی سرکار کو ہر معاملے میں من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنوبی بھارت کی چار ریاستوں (تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور کیرالا) کے مرکز سے تعلقات ہر دور میں کشیدہ رہے ہیں۔ جنوبی بھارت کی ریاستوں کا موقف ہے کہ اقتدار پر شمالی بھارت نے قبضہ کر رکھا ہے اور جنوبی بھارت کو اُس کا حصہ نہیں دے رہا۔ تامل ناڈو اور کیرالا اس معاملے میں بہت چڑھ کر اپنے حقوق کی بات کرتے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں