ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر خان کی سابقہ بیویوں کے ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل، مداح حیران

فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر اداکار عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔

کرن راؤ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عامر کی سابقہ ​​اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ 

پہلی تصویر میں عامر کی والدہ زینت حسین کرن راؤ کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔ کرن نے اس کے بعد رینا اور عامر کی بہنوں، نکھت ہیگڑے اور فرحت دتا کے ساتھ تصویر شیئر کیں تاہم عامر خان ان تصاویر میں موجود نہیں تھے۔

A post shared by Kiran Rao (@raodyness)

پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، کرن نے کیپشن میں لکھا ’امی کے ہاں عید! جو سب سے بہترین اور سب سے خوبصورت میزبان ہیں- خاندان، دوستوں اور ہمیشہ بہترین دعوت کے ساتھ جشن ہے! ہم امید کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ سال ہم سب کے لیے امن اور خوشی لائے‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرن راؤ اور ان کے اہلِ خانہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین نے کرن راؤ کو خوش مزاجی کے ساتھ عامر خان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ تصویر بنوانے اور عید منانے پر حیرت کا اظہار کیا۔

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں