ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رینٹل پاور ریفرنسز؛ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو نیب سے بڑا ریلیف



اسلام آباد:

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان رینٹل پاور ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیے گئے۔

نیب کورٹ نمبر 2 نے 3 اہم ریفرنسز کے فیصلے سنا دیے۔ جج محمد علی وڑائچ نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر 3 ریفرنسز کے فیصلے سنائے۔

کارکے شپ ریفرنس سے راجہ پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان ڈسچارج کر دیے گئے۔

کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا تھا۔ کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کے خلاف 200ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔

بکھی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان مقدمے سے ڈسچارج کیے گئے۔ بکھی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا۔

شرقپور پاور ریفرنس میں بھی عدالت نے ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ عدالت نے شرقپور، بکھی اور کارکے شپ ریفرنسز کے فیصلے سنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں